جنوبی افریقہ برکس سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لئے تیار

جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر نالیدی پانڈور نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ 15 ویں برکس سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میں پاکستان گھومنا چاہتی ہوں،برطانوی ہائی کمشنر جبین میریٹ

پانڈور نے 22-24 اگست کو ہونے والے سربراہی اجلاس کے لئے ملک کی تیاریوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدر رامفوسا نے جوہانسبرگ کے شہر سینڈٹن میں 15 ویں برکس سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لیے جنوبی افریقہ کی تیاری کی تصدیق کی ہے۔ اس لئے صدر نے افریقہ اور گلوبل ساتھ کے 67 رہنماں کو برکس-افریقہ رسائی اور برکس پلس ڈائیلاگ میں شرکت کے لئے مدعو کیا ہے۔ پانڈور نے کہا کہ گلوبل ساتھ کے تمام براعظموں اور خطوں کا احاطہ کر نے والے رہنماں کو سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔پانڈرو کے مطابق جنوبی افریقہ “برکس اور افریقہ، باہمی تیز رفتار ترقی،پائیدار ترقی اور جامع کثیرالجہتی” کے لئے شراکت داری کے موضوع کے تحت سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔سربراہ اجلاس کے دوران برکس بزنس فورم، برکس لیڈرز ریٹریٹ اور 15 ویں برکس سربراہ اجلاس کی میزبانی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ برکس رہنماوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ جامع عالمی اقتصادی بحالی اور پائیدار ترقی اور ایک دوسرے کو مضبوط بنانے کے لئے برکس کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔برکس پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں برازیل،روس،بھارت،چین اور جنوبی افریقہ کا مخفف ہے۔جنوبی افریقہ نے یکم جنوری 2023 کو چین سے برکس کی صدارت سنبھالی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بلند آواز میں کار میں میوزک لگانے پر ترک شہری قتل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں