واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی اکاونٹ سپورٹ کا فیچر متعارف کرا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 2 ارب سے زیادہ صارفین رکھنے والے واٹس ایپ اپیلی کیشن میںایک ڈیوائس کے لیے ملٹی اکاونٹ سپورٹ موجود نہیں تھی، تاہم اب واٹس ایپ نے ملٹی اکاو?نٹ سپورٹ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
خیال رہے کہ ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاونٹ استعمال کرنے کے لیے ایپ کی سیکنڈری کاپی بنانا پڑتی ہے جو ا?سان کام نہیں،مگر میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی یہ خامی اب دور ہونے والی ہے،واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی اکاونٹ سپورٹ کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوٹیوب انفلوئنسر کو پلےسٹیشن مفت بانٹنے کااعلان کرنا مہنگا پڑگیا
ویب بیٹا انفو کے مطابق ملٹی اکاونٹ سپورٹ کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورڑن میں متعارف کرایا گیا ہے جو ابھی چند صارفین کو دستیاب ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی فون میں کئی واٹس ایپ اکاونٹس پر لاگ ان ہو سکیں گے۔ویب سائٹ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ سیٹنگز مینیو میں اپنے نام کے ا?گے بنے ڈاو?ن ایرو پر کلک کرکے مختلف اکاو?نٹس پر سوئچ کر سکیں گے یا نئے اکاونٹس کو ایڈ کر سکیں گے۔بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوگا جو واٹس ایپ کو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، ملٹی اکاو?نٹ سپورٹ سے وہ دفتری اور ذاتی زندگی کے لیے الگ اکاو?نٹس استعمال کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں