اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 14اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی حلقوں کی جانب سے فیصلہ کیاگیا ہے کہ نگران وزیراعظم کی حلف برداری تقریب یوم آزادی کو ہو گی ، انوارالحق یوم آزادی پر نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
