اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انوارالحق کاکڑ نے 8ویں نگران وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایوان صدر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،صدر عارف علوی نے انوارالحق کاکڑ سے حلف لیا ۔تقریب میں سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے جنہوں نے گلے لگا کر نگران وزیراعظم کو مبارکباد دی۔تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،گورنر سندھ اور گورنر کے پی بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : انوارالحق کاکڑ سینیٹ کی نشست سے مستعفی