نئی دہلی (فارن ڈیسک ) پڑوسی ملک بھارت میں قدرتی آفت سے یعنی بارشوں سے تقریبا30 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مون سون بارشوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس سے توقع سے زیادہ تباہی دیکھنے میں آرہی ہے، مٹی کے تودے گرنے سے گھر، بسیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں، ریلوے کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ،ٹریک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے۔ حکام کے مطابق غیرمعمولی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شاہراہیں بند ہونے سے معمولات زندگی متاثرہیں،امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔