خلا سے یوم آزادی مبارک، اماراتی خلاباز کا حیرت انگیز کارنامہ

خلا سے یوم آزادی مبارک، اماراتی خلاباز کا حیرت انگیز کارنامہ

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)76ویں یومِ آزادی کے موقع پر اماراتی عوام نے بھی پاکستانی عوام کی خوشیوں میں شرکت کی،اماراتی خلاباز نے تمام پاکستانیوں بشمول یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو بھی مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے 400 کلومیٹر کی بلندی سے جشن آزادی میں شرکت کی۔اماراتی خلاباز نے پاکستانی عوام کو ٹوئٹر پر مبارکباد دی ،اسلام آباد کی تصویر بھی شیئر کی۔اسلام آباد کی تصویر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے لی گئی۔اماراتی خلاباز نے تمام پاکستانیوں بشمول یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو بھی مبارکباد دی۔سلطان النیادی کا کہنا ہے کہ ہم صدیوں سے ساتھ رہ رہے ہیں ، ایک دوسرے کی ثقافت سے بہت کچھ سیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں یوم آزادی کا جشن منانے والوں نے 2 گھر اجاڑ دیئے
یاد رہے کہ ڈاکٹر النیادی اپنے 6 ماہ سے جاری سفر کو مکمل کر کے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔اماراتی عوام ہر اچھے برے وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں