بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے ملک میں کاونٹی سطح پر تجارتی نظام کو مزید مستحکم کرنے،شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان مربوط ترقی کو فروغ دینے اور دیہی علاقوں کی تجد ید شباب کے لئے ایک تین سالہ منصوبہ جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چین میں بجلی کے استعمال میں اتنا اضافہ کہ حکومتی پریشانی بڑھ گئی
منصوبے میں 2025 تک 500 “صف اول ” کی کاونٹیز کا قیام شامل ہے جس میں کاونٹی سطح پر لاجسٹک ڈسٹری بیوشن مراکز،دیہی آبادی کے لئے سہولت سٹورز،دیہی تجارتی مراکز جیسے بڑے اور درمیانے درجے کی سپر اور زرعی پیداوار مارکیٹس ہوں گی۔اس منصوبے کا مقصد دیہی علاقوں میں ترسیل کردہ صنعتی مصنوعات اور شہروں سے منسلک زرعی مصنوعات کے لئے دو طرفہ راستے کھولنا،کاشتکاروں کی آمدن میں اضافہ کرنا،کسانوں میں کھپت کا رجحان بہتر بنانا اور دیہی آبادی میں زندگی اور پیداوار کی ضروریات پورا کرنے میں تعاون کرنا ہے۔یہ منصوبہ دیہی علاقوں میں پسماندہ تجارتی سہولیات کے حل میں تیزی لانے، کاونٹی ٹان شپ،و یلج لاجسٹک ڈسٹری بیوشن نظام بہتر بنانے،تجارت اور ترسیل کی کمپنیوں کو تبدیل کرنے اور ان کی بہتری میں رہنمائی کرنے اور کاونٹیز میں تجارت کے اعلی معیار کی ترقی کی قومی کوششوں کے تناظر میں تشکیل دیا گیا ہے۔منصوبہ پر عملدرآمد کے لئے 7 علاقوں میں 20 سے زائد مخصوص کاموں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ان میں قصبوں اور دیہاتوں کے لئے سرفہرست شاپنگ مالز اور بازاروں میں خدمات کی توسیع، خریداری مراکز اور مارکیٹس کی تزئین و آرائش،لاجسٹک ڈسٹری بیوشن سینٹرز کی نئی تعمیر یا اپ گریڈیشن،مقامی فارم مصنوعات ای کامرس برانڈز کی ترقی اور زرعی پیداوار کے لئے کولڈ چین لاجسٹکس کی صلاحیت میں اضافہ شامل ہے۔یہ منصوبہ کئی وزارتوں نے تیار کیا ہے جن میں تجارت،اقتصادی منصوبہ بندی،خزانہ، قدرتی وسائل،زراعت ،دیہی امور،ثقافت،سیاحت اور ڈاک خدمات شامل ہیں۔اس پر عملدرآمد رواں سال سے شروع ہو رہا ہے جس کے تحت صوبائی حکام کی سفارشات کے بعد سالانہ بنیادوں پر “صف اول” کی کاونٹیز کی فہرست مرتب کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوج کی بربریت،2 فلسطینی نوجوان مار ڈالے