اقوام متحدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کےایجوکیشن کین ناٹ ویٹ(ای سی ڈبلیو)فنڈ نے منگل کو افغان لڑکیوں کے تعلیمی حقوق کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے ایک مہم شروع کی۔یہ مہم ای سی ڈبلیو گلوبل چیمپیئن افغان لڑکیوں کی روبوٹک ٹیم کی سابق کپتان سمیہ فاروقی کے تعاون سے شروع کی گئی ہے جس میں ایک نوجوان افغان خاتون فنکارہ کے زبردست فن پارے بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کب ہوں گے؟تاریخ کا اعلان کردیا گیا
عالمی تعلیم کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اور ای سی ڈبلیو کے اعلی سطحی سٹیئرنگ گروپ کے سربراہ گورڈن بران نے کہا کہ عالمی برادری کوچاہیے کہ وہ افغان لڑکیوں اور نوجوان خواتین کے دل کی اس پرجوش پکار کو سنیں اور ان کے حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں متحرک ہوں۔مزید برآں مہم ایسے وقت میں افغان لڑکیوں کی آواز کو عالمی سطح پر بلند کرے گی جب عالمی رہنما 18 سے 19 ستمبر کو پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جی) سربراہ اجلاس کے لیے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جمع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں خواتین کی شرح خواندگی،مایوس کن رپورٹ جاری