تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، متعدد افراد ہلاک،درجنوں کو بچالیا گیا

تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، متعدد افراد ہلاک،درجنوں کو بچالیا گیا

ڈاکار(مانیٹرنگ ڈیسک)بحیرہ اوقیانوس کے جزیرے کیپ وردے کے ساحل پر پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں افراد کو بچانے میں کامیابی ملی ۔ معلوم ہوا ہے کہ تارکین وطن کی یہ عام طرز کی کشتی کئی ہفتے قبل سینیگال سے روانہ ہوئی تھی جس میں کم ازکم ایک سوافراد سوار تھے۔ کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں لیکن مقامی انتظامیہ نے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد کی فی الحال کوئی تصدیق نہیں کی البتہ سینیگال کی وزارت خارجہ نے بتایاکہ حادثے کے بعد 38افراد کو بچالیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین نے تجارتی نظام مضبوط بنانے کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں