balochistan house

بلوچستان ہاﺅس ،سابق ایم این اے کی بیوہ پر حملہ سابق وزیر سمیت پانچ افراد پر مقدمہ درج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ہاﺅس میں سابق ممبر قومی اسمبلی کی بیوہ پر حملے کا واقعہ ،سابق وزیر طور خان اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ،مقدمہ کے متن میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میں سابق رکن اسمبلی کی بیوہ بیٹے سمیت کمرہ نمبر 202میں رہتی ہوں،گزشتہ روز پانچ افراد زبردستی ہمارے کمرے میں داخل ہوئے ،مجھے اور میرے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا ،قتل کی دھمکیاں دیں،میرا ایک بیٹا قتل ہو چکا ہے ،ملزمان کیخلاف کارروائی کیجائے۔

یہ بھی پڑھیں : بہاولپور یونیورسٹی کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں