اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ کے ذرائع، اثاثے و واجبات کی تفیصلات جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو سال 2022-23 کے لیے اپنے اکاونٹس کے مربوط گوشوارے 29 اگست 2023 تک جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ۔واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے ساٹھ دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : 18رکنی نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا