نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کون ہیں؟ وہ معلومات جو سب جاننا چاہتے ہیں

نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کون ہیں؟ وہ معلومات جو سب جاننا چاہتے ہیں

اسلام آباد( وقائع نگار) انسداد پولیو کے پی سابق فوکل پرسن ڈاکٹر ندیم جان کو وزارت قومی صحت وخدمات کا نگران قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

”پاکستان ٹائم” کے مطابق ڈاکٹر ندیم جان کے کیئریر پر ایک نظر دوڑائیں تو انہیں صحت کے شعبے میں خدمات انجام دینے پر 2017 میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ندیم جان یو این ، یو ایس ایڈ ، ڈبلیو ایچ او ، ورلڈ بینک، بل گیٹس فاونڈیشن میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ صومالیہ، سوڈان، کینیا ، افغانستان اور پاکستان میں صحت کے شعبہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔پولیو پروگرام میں ڈاکٹر ندیم جان کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔بطور سربراہ پولیو پروگرام فاٹا ڈاکٹر ندیم جان کی قیادت میں ایک بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا۔ڈاکٹر ندیم جان سی ڈی سی اٹلانٹا اور کنگ کالج لندن میں صحت سے متعلق مختلف ٹریننگ اور کورسز کرچکے ہیں۔انہوں نے مختلف بین الاقوامی اداروں میں صحت سے متعلق خدمات انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں