راولپنڈی(وقائع نگار)پنجاب ٹورازم اسکواڈ مری سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے کیے پیش پیش ہے۔
”پاکستان ٹائم” کے مطابق مال روڈ پر ایک سیاح بچہ سیڑھیوں سے گرنے کی وجہ سے ٹھوڑی پر چوٹ لگنے سیزخمی ہو گیا۔ ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل محمد عمران اور کانسٹیبل علی رضا نے فوراً بچے کو فرسٹ رسپونڈر کے طور پر رسکیو ٹیم کے ساتھ مل کر خون کے بہاو کو روکا اور ابتدائی طبی مدد کر کے مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو جانے کی ہدایت کی۔ اس حوالے سے فیلڈ سپروائزر (DTS) زاہد اقبال کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے پنجاب ٹورازم اسکواڈ مری فیلڈ می ہمہ وقت متحرک ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب ٹورازم اسکواڈ مری کی ٹیمیں سیاحت کے فروغ کے لیے حکومتی احکامات کی روشنی میں اپنا تعمیری کردار ادا کر رہی ہیں۔ ملک بھر سے سیاح ملکہ کوہسار مری کی سحر انگیز قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں۔ پنجاب ٹورازم اسکواڈ مری سیاحوں کو نہ صرف رہنمائی فراہم کرتا ہے بلکہ ہنگامی صورت حال میں مدد بھی کرتا ہے۔