اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے 90روز میں الیکشن نہ کرانے کے اعلان کی مخالفت کر دی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان الیکشن نہ کرانے کا بہانہ ہے،آئین میں واضع ہے کہ اسمبلیاں ختم ہونے کے بعد 90دن میں الیکشن کرانا لازمی ہیں اس میں کسی قسم کی حلقہ بندیوں کا کوئی تذکرہ نہیں ہے ،پیپلز پارٹی نے اجلاس طلب کر لیا ہے اس پر لائحہ عمل طے کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں : نیب ترامیم کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ فل کورٹ کے حامی