lahore bar

وکلا کیخلاف کارروائیوں پر لاہور بار برہم،ماتحت عدالتوں میں پولیس کا داخلہ بند کر دیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی وکلاء برادری نے پولیس کے خلاف”ایکا “کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کی ماتحت عدالتوں میں باوردی پولیس اہلکاروں کا داخلہ بند کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کابینہ کی تحلیل کو1ہفتہ گزر گیا،سابق وزرا نے گاڑیاں واپس نہ کیں
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کیخلاف کارروائیوں کے باعث ماتحت عدالتوں میں لاہور پولیس کا داخلہ بند کر دیا۔لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے لاہور کی ماتحت عدالتوں کی تالہ بندی کی گئی جس کے باعث پولیس ملازمین کیساتھ ساتھ سائلین کا بھی عدالتوں میں داخلہ بند کر دیا گیا۔تالہ بندی کے باعث سائلین کو مقدمات کے حوالے سے پیشی کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
لاہور بار کے صدر رانا انتظار حسین کے مطابق آج سے لاہور پولیس کے کسی اہلکار کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ وکلاء کیخلاف کارروائیاں بند کی جائیں اور ان کے گھروں پر چھاپے مارنے اور ہراساں کرنے سے روکا جائے بصورت دیگر پولیس کو عدالتوں میں داخل نہیں ہونے دینگے۔چند گھنٹوں کی تالہ بندی کے بعد سائلین کیلئے ماتحت عدالتوں کے دروازے کھول دیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں