سویڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا واقعہ

دی ہیگ(مانیٹرنگ ڈیسک ) سویڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا واقعہ پیش آ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے معلون سیاستدان اور انتہاپسند سفید فام پارٹی کے رہنما نے ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بیحرمتی کی ناپاک جسارت کی۔ملعون شخص کے ساتھ 2 اور افراد بھی موجود تھے۔ملعون ڈچ سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بیحرمتی کو روکنے کے لیے درجنوں مسلمان پہنچے تاہم پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔کچھ افراد نے ملعون شخص پر پتھراو بھی کیا۔رپورٹس کے مطابق کچھ افراد نے ملعون سیاستدان کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا تاہم بعد میں رہا کر دیا گیا۔ہالینڈ کے ترک نژاد وزیر انصاف نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔ہالینڈ میں اس طرح کے انتہا پسند مظاہروں اور اقدامات کو روکنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے۔چند روز قبل سویڈن میں بھی قرآن پاک کی بیحرمتی کا دوسرا واقعہ پیش آیا تھا جب ملعون شخص نے شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بیحرمتی کی تھی۔اس شخص کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں