میٹرک کی پوزیشن ہولڈر طالبہ مالی حالات کے سبب تعلیم چھوڑنے پر مجبور

ڈیرہ غازی خان(سٹاف رپورٹر ) ڈیرہ غازی خان میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی راجن پور کی عبیرہ غربت کے باعث تعلیمی سلسلہ ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کابینہ کی تحلیل کو ایک ہفتہ گزر گیا،سابق وزرا نے گاڑیاں واپس نہ کیں
”پاکستان ٹائم“کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ذہین طالبہ عبیرہ کے گھر کے حالات کافی خراب ہیں، اس کے پانچ بہن بھائی ہیں جب کہ عبیرہ کا نمبر دوسرا ہے۔ عبیرہ کا کہنا ہے کہ اسے پڑھنے کا بہت شوق ہے مگر والد کی اتنی آمدنی نہیں، والد ڈرائیور ہیں ، ٹیوشن کے پیسے نہیں نکل سکتے ۔ ہونہار طالبہ نے بتایا کہ بڑی بہن نے بھی ایف ایس سی کرکے چھوڑ دیا ہے۔ عبیرہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اسے پڑھنے کا بہت شوق ہے مگر والد کی اتنی آمدنی نہیں، والد ڈرائیور ہیں ، ٹیوشن کے پیسے نہیں نکل سکتے۔ ہونہار طالبہ نے بتایا کہ بڑی بہن نے بھی ایف ایس سی کرکے چھوڑ دیا ہے۔عبیرہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اگر اسے سپورٹ کیا جائے تو وہ اپنے والد کا بازو بن سکتی ہے، اور ملک کا نام بھی روشن کرسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں