نوول کورونا وائرس،برطانیہ میں پہلی موت کی تصدیق ہوگئی

نوول کورونا وائرس،برطانیہ میں پہلی موت کی تصدیق ہوگئی

برمنگھم (مانیٹڑنگ ڈیسک)برطانیہ کی ایجنسی برائے ہیلتھ پروٹیکشن UKSA ایجنسی (UKH) نے ملک میں نوول کرونا وائرس قسم کے BA.2.86 کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی ایجنسی نے جمعے کے روز کہا کی کورونا وائرس کی نئی قسم BA.2.86 کے پہلے کیس کی شناخت ایک ایسے شخص میں ہوئی ہے جس نے سفر نہیں کیا۔
جمعرات کو یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے کہا کہ وہ وائرس کی نئی اور تیزی سے بدلتی ہوئی شکل کو ٹریک کر رہا ہیجو کہ کورونا وائرس ہے۔
واضح رہے کہ اس قسم کے کورونا کی شناخت اسرائیل، ڈنمارک اور امریکا میں ہوئی ہے۔اس سے قبل دسمبر 2021 میں برطانیہ نے کورونا وائرس کے اس وقت کے نئے اسٹرین اومائکرون سے اپنی پہلی موت کی تصدیق کی تھی۔اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے رواں سال مئی میں اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس (COVID-19) اب عالمی ایمرجنسی نہیں ہے۔تاہم وائرس پھیلتا اور بدلتا رہے گا مریض میں داخل ہوتا ہے اور کبھی شکست نہیں کھاتا۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا مزید کہنا تھا کہ جن ممالک میں ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے وہاں وائرسز کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ لوگوں کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ 30 جنوری 2020 کو کورونا وائرس کو عالمی ایمرجنسی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جسے 3 سال بعد واپس لے لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سویڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا واقعہ
اقوام متحدہ کے ادارے نے اپنی ہفتہ وار اپڈیٹ میں کہا کہ مختلف ممالک میں رواں سال 10 جولائی سے 6 اگست تک کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ وائرس کے کیسز اور ان کی تعداد صحیح اعدادوشمار کی پوری طرح عکاسی نہیں کرتی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ ممالک ابتدائی مراحل میں اب کی نسبت بہت کم جانچ اور نگرانی کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں