فردوس عاشق اعوان نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بارے اہم انکشاف کر دیا

فردوس عاشق اعوان نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بارے اہم انکشاف کر دیا

لاہور(نیوز رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد شعیب کے سسرال پہنچتے ہی میں نے اسے کہا پتر بڑا برا پھنسے ہو۔

یہ بھی پڑھیں:آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کس نے کیے، صدر مملکت نے وضاحت کردی
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق فردوس عاشق نے کہا کہ جب شعیب کی شادی ہوئی، تو اس نے ضد کی کہ آپ لوگ میرے ساتھ میری دلہن کو انڈیا سے لانے کیلئے فیملی کیساتھ جائیں، ان دنوں میں ایم این اے تھی، مجھ سے کہا گیا تھا سونے کا تاج آپ پہنائیں گی، شعیب ملک کی شادی پر سونے کا تاج کرکٹر کو تحفے میں دیا تھا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جب ہم بھارتی حیدرآباد ان کے سسرال پہنچے تو پہلے دن میں نے شعیب کے کان میں یہ کہہ دیا تھا کہ پتر (بیٹا) بڑا برا پھنسے ہوکیونکہ مجھے نظر آگیا تھا کہ جو وہاں کی صورتحال تھی، چونکہ ان دونوں کی محبت کی شادی تھی اس لیے دونوں نے ہی کافی کمپرومائز کیا اور تیسری جگہ دبئی کو اپنا ٹھکانہ بنایا کہ نہ حیدرآباد میں رہیں گے نہ سیالکوٹ میں۔انکا کہنا تھا کہ شعیب نے بڑی ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کی تاہم میں جو وہاں دیکھ آئی تھی، مجھے پتہ چل گیا تھا کہ جب تک محبت کا بھوت سوار ہے یہ چلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں