secret act chhalenge

سیکرٹ ایکٹ پر عملدرآمد روکنے کیلئے عدالتی جنگ شروع

لاہور (،مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت کا ٹوئٹ آنے کے بعد سیکرٹ ایکٹ پر عمدرآمد روکنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مقامی وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت قانون اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صدر نے اپنے ٹویٹ میں واضح کہا کہ انہوں نے ایکٹ پر دستخط نہیں کیے ،انکے انکار کے بعد ایکٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی ،عدالت آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر عملدرآمد کو فوری روکنے کا حکم جاری کرے ،ایکٹ کو غیر قانونی ڈیکلئر کیا جائے ۔درخواست پر کل سماعت کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں