pervez ilahi 2

پرویز الٰہی کی سنی گئی گھر والوں سے ملاقات ذاتی معالج کی سہولت مل گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو گھر والوں سے ملاقات کی اجازت مل گئی،ذاتی معالج بھی مہیا کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے جسمانی ریمانڈ میں 29 اگست تک توسیع کر دی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نیب عدالت میں پرویز الٰہی کے وکیل کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کو گھر والوں سے ملاقات کی اجازت اور ذاتی معالج تک رسائی کی اجازت دیدی جبکہ احتساب عدالت نے چوہدری پرویزالٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کے کیس میں نیب لاہور نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت پیش کیا۔احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں 29 اگست تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب سے تفتشی رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے ذاتی معالج اور گھر کا کھانا فراہم کرنے کی پرویز الٰہی کی درخواست بھی منظور کر لی۔دوسری طرف نیب نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔رپورٹ کے مطابق پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خاص مقاصد کے لیے شریک ملزمان سے ملکر گجرات کے لیے 116 سکیمیں منظور کرائیں اور ان سکیموں کے ٹھیکے من پسند کنٹریکٹرز کو دیکر اپنے فرنٹ مین کے ذریعے کک بیکس لیے۔دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل نے بتایا کہ پرویز الٰہی کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل اعلی عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔پرویز الٰہی کو نیب کے ریمانڈ پر کوئی اعتراض نہیں۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں اور پی ٹی آئی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،فوج کی اس ملک کے لیے بڑی قربانیاں ہیں۔

۔

یہ بھی پڑھیں : ”گرفتاری کے چکر میں پڑے 3ماہ ہو گئے“پرویز الٰہی نے دل کے پھپھولے پھوڑ ڈالے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں