shireen mazari

”بیٹی کی جان کو خطرہ ہے“شیریں مزاری کا عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انکی بیٹی کی جان کو خطرہ ہے ،عدالتیں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایمان مزاری کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو وہاں وہ والدہ کے گلے لگ کر آبدیدہ ہو گئیں ،اس موقع پر شیریں مزاری نے کہا کہ میری بیٹی کی جان کو خطرہ ہے ،اسے دھوپ میں بٹھائے رکھا گیا جس کے باعث یہ بیہوش ہو گئی ،اس پر بھی طبی امداد دیے بغیر سیل میں بند کر دیا گیا ،کھانا غیر معیاری دیا جا رہاہے ،واش روم کی حالت ایسی ہے کہ کوئی استعمال نہیں کر سکتا،عدالتوں کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں : ”استعفا نہیں دینا ،ڈٹے رہیں “تحریک انصاف کو صدر کو واضح پیغام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں