flood

قصور سے منچن آباد تک سیلاب کی تباہی،نقل مکانی جاری

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ،متعدد آبادیاں زیر آب آ گئیں،علاقہ سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ،ہزاروں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہو گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قصور سے منچن آباد تک سیلاب نے تباہی مچا دی ہے ،شہری گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ،متاثرین کیلئے تین مقامات پر خیمہ بستیاں قائم کر دی گئیں ،پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے میں مصروف ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی ،10طلبہ اور اساتذہ ہوا میں معلق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں