zartaj gul

زرتاج گل کی گرفتاری کیلئے چھاپے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر مملکت زرتاج گل کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کے چھاپے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن نے زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ،زرتاج گل اور ان کے شوہر ہمایوں اخوند کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔زرتاج گل اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں 10فیصد تک کمیشن لیا۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز بھی چھاپا مارا مگر زرتاج گل کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے وکیل شیر افضل کے مقدمات کی تفصیل طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں