شمالی کوریا نے تین سال بعد بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دے دی

پیانگ یانگ(مایٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا نے نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19)کی وبا شروع ہونے کے بعد سے بند کی جانے والی اپنی سرحدوں کو تقریبا 3 سال بعد پہلی بار بیرون ملک مسافر طیاروں کے لیے کھول دیا ہے۔

قومی فضائی کمپنی ایئر کوریو کی پرواز “JS151″جس نے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ سے اڑان بھری تھی، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں لینڈ کی ہے،یہ پرواز 2020کے آغاز کے بعد جب کووڈ-19کی وبا نے دنیا کو لپیٹ میں لے لیا تھا شمالی کوریا سے پہلی بین الاقوامی مسافر پرواز ہے،پیانگ یانگ انتظامیہ نے وبا کے پیش نظر اپنی سرحدیں بند کرتے ہوئے مسافر پروازیں معطل کر دی تھیں،شمالی کوریا نے حالیہ دنوں میں کووڈ-19پھیلنے کی وجہ سے 3سال سے برقرار اس بندش کو ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں