اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے تین طلبہ میٹرک بورڈ کے رزلٹ میں پاس ہو گئے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے تین طلبہ بورڈ رزلٹ میں کامیاب ہوگئے،چیئر لفٹ میں پھنسے عطا اللہ 442 نمبر لے کر کامیاب ہوئے،دوسرے طالب علم نیاز محمد نے 412 نمبر لیے جبکہ تیسرے طالب علم اسامہ نے 391 نمبر لے کر نویں جماعت میں کا میابی حاصل کی۔تینوں طلبہ گورنمنٹ ہائی سکول بٹنگی پاشتو الائی بٹگرام میں نویں جماعت کے طالب علم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بٹگرام چیئر لفٹ واقعہ،وزیر اعظم نے وہ حکم دیدیا جو بہت پہلے دینا چاہیے تھا
یاد رہے کہ بٹگرام کے علاقے آلائی میں چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے جاری ریسکیو آپریشن میں بڑی کامیابی سامنے آئی ہے اور لفٹ میں پھنسے 5 بچوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے جس کے بعد آپریشن میں تمام افراد کو بحفاظت نکالنے کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں۔چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں کو ریسکیو کرنے کیلئے کیے جانے والا ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن رات اور موسم کے باعث منقطع کر دیا گیا ہے تاہم اب گراونڈ سے آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ایک اور چھوٹی ڈولی کو اسی تار پر ڈال کر متاثرہ ڈولی کے قریب لایا جا رہا ہے جس سے ایک ایک کر کے سب کو ریسکیو کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ائیرلفٹ ریسکیو آپریشن، 3 بچوں کو بحفاظت زمین پر اتار لیا گیا