اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)توشہ خانہ کیس میں ایڈووکیٹ خواجہ حارث نے عمران خان کی لیگل ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر اعتراض نہ اٹھانے کا مشورہ دیا تھا ،انہوں نے قانونی ٹیم میں ڈسپلن سے متعلق تحفظات کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ۔دوسری جانب قانونی ٹیم خواجہ حارث کو منانے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وی آئی پی موومنٹ کیلئے سڑک بندغصے میں بھرے جج پیدل ہی ہائیکورٹ پہنچ گئے