ایمان مزاری اور علی وزیر محکمہ جیل خانہ جات کے ’مہمان‘ بن گئے

ایمان مزاری اور علی وزیر محکمہ جیل خانہ جات کے ’مہمان‘ بن گئے

اسلام آ باد (عدالتی رپورٹر ) انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوادیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پراسیکیوٹر نے بتایا کہ وائس میچنگ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروا لئے گئے ہیں، تحریری تقاریر کے ٹرانسکرپٹ برآمد کرنا ہیں جس کے لیے ایمان مزاری اور علی وزیر کا مزید جسمانی ریمانڈدرکار ہے۔عدالت نے استفار کیا کہتین دن دیئے تھے، ان میں انویسٹیگیشن آفیسر نے کیا کیا؟جس پر اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوادیا۔ ساتھ ہی ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری سے کمرہ عدالت میں ملاقات کروانے کی اجازت دیدی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں