سرگودھا (کرائم رپورٹر ) سرگودھا میں ایک سنگدل باپ نے مبینہ طورپرزہر دے کر ڈیڑھ سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : جڑانوالہ جلاﺅ گھیراﺅ واقعات تحقیقات کیلئے 10جے آئی ٹیز کی تشکیل
پاکستان ٹائم کو پولیس نے تبایاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کی پہلے بھی دو بیٹیاں تھیں،تیسری بیٹی کی پیدائش پروہ خوش نہیں تھا جس کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھایا اورمعصوم بچی کوشربت میں زہرڈال کرپلادیا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکی اور خالق حقیقی سے جاملی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔