ویگنر کے سربراہ کی ہلاکت پر روسی صدر کی چپ ختم، بیان جاری کردیا

ویگنر کے سربراہ کی ہلاکت پر روسی صدر کی چپ ختم، بیان جاری کردیا

ماسکو (فارن ڈیسک ) نجی فوج ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن کی ہلاکت پرروسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خاموشی توڑ تے ہوئے بیان جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے،پوپ فرانسس کی اپیل

اپنے بیان میں پیوٹن کا کہناہے کہ یوگینی پریگوزن بہت سی صلاحیتوں کا مالک تھا، اس نے نیو نازیوں کے خلاف جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا۔ پیوٹن کاکہنا تھا کہ ویگنر گروپ کا سربراہ پریگوزن ایک پیچیدہ تقدیر کا آدمی تھا،اس نے اپنی زندگی میں سنگین غلطیاں کیں جس کے نتائج بھی ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں