ٹوکیو(فارن ڈیسک ) جاپان کے ساحل کے قریب دو بحروں جہازوں میں ٹکر کے نتیجے میں ایک مال بردار بحری جہاز الٹنے سے 2افراد لاپتہ ہوگئے تاہم 3افراد کو بچا لیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے،پوپ فرانسس کی اپیل
بتایاگیا ہے کہ صوبہ واکا یاما کے ساحل کے قریب حادثہ پیش آیاجس کے بعد جاپانی ساحلی محافظوں نے لائبیریا میں کارگو جہاز کی طرف سے ہنگامی کال کے بعد کارروائی کرتے ہوئے حادثے کا شکارہونے والے جہاز کے عملے کے 3ارکان کو بچا لیا تاہم دوافراد لاپتہ ہیں جن کی تلا ش جاری ہے۔