کولمبو(کامرس رپورٹر) حال ہی میں ڈیفالٹ کرنے والے سری لنکا نے بھی اپنے ملک میںالیکٹرک کارتیار کرلی جسے انقلابی قدم قراردیاجارہاہے ۔
یہ بھی پڑھیں:تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے،پوپ فرانسس کی اپیل
کار بنانے والی سری لنکن کمپنی آئیڈیل موٹرز ملک کی پہلی مقامی طور بننے والی الیکٹرک گاڑی موکشا اس سال نومبر میں لانچ کردے گی جس کی قیمت 45 لاکھ سری لنکن روپے سے بھی کچھ کم رکھی گئی ہے،یہ کار مشہور گاڑی آسٹن منی موک سے ملتی جلتی ہے،آئیڈیل موکشا ایک مکمل ایئر کنڈیشنڈ گاڑی ہوگی جس میں پش سٹارٹ اور الائے وہیل ہیں۔بیٹری کی پانچ سال کی وارنٹی ہوگی اور اسے سری لنکا میں ہی بنایا گیا ہے۔