لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) او اور اے لیول کے نتائج میں آئن سٹائن سے زیادہ ذہانت رکھنے والی پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے 34 مضامین میں ریکارڈ کامیابی حاصل کر لی ہے،ماہ نور نے او لیول امتحان میں 10 مضامین سکول سے اور 24 پرائیوٹ امیدوار کے طور پر دیئے اور تمام میں اےپلس گریڈ حاصل کر لئے۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں سکالر شپ حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ سامنے آ گیا
بتایاگیا ہے کہ ماہ نور کا شمار ذہانت کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ایک فیصد افراد میں ہے۔ آئن سٹائن کبھی مینسا ٹیسٹ کا حصہ نہیں بنے مگر مانا جاتا ہے کہ ان کا سکور بھی 160 ہوگا۔یاد رہے کہ ماہ نور کے والدین کا تعلق لاہور سے ہے اوروہ سال 6002 میں برطانیہ شفٹ ہوئے تھے ، اب بھی پاکستان میںآنا جانا ہے۔