بھارت کا چاندمشن،پاکستان کا موقف بھی آگیا

بھارت کا چاندمشن،پاکستان کا موقف بھی آگیا

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے پڑوسی ملک بھارت کے چاند پر جانے کو اہم سائنسی فتح قرار دیتے ہوئے بھارتی سائنسی ادارے اسرو کی تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت چاند پر پہنچ گیا

ہفتہ وارپریس بریفنگ میںممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت کے چاند پر جانے پر بھارتی سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو )تعریف کا مستحق ہے۔ بھارت کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے ایک 60 سال کا شہری شہید ہوا، بھارت نے فائرنگ کرکے دونوں ملکوں کے درمیان 2003کے معاہدیکی خلاف ورزی کی۔ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا پاکستان نے اس واقعے پر بھارت سے سخت الفاظ میں احتجاج کیا اور پاکستان نے بھارت کو سیز فائر معاہدے پر عمل کرنے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں