کوئٹہ(وقائع نگار) بلوچستان کے مقامی گلوکار نے بولان میں بارشوں سے تباہ ہونے والے کے پنجرہ پل کی تعمیر کیلیے وزیراعظم سے انوکھے انداز میں اپیل کی جس پر نگراں وزیراعظم نے نوٹس لے لیا۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مقامی گلوکار نے مخصوص دھن میں پنجرہ پل کی تعمیر کے لیے ایک گانا سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔اس گانے میں گلوگار نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ پنجرہ پل کی تعمیر کروادیں۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پنجرہ پل کی تعمیر کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو جلد کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔انوار الحق کاکڑ نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ بہت جلد حل ہوجائے گا۔