لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف ملک بھر میں شہریوں نے احتجاج شروع کر دیا ،مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ،حکومت کیخلاف نعرے بازی ،بل جلا دیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کے بھری بلوں پر عوام کا صبر جواب دے گیا ،مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ،بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا شروع کر دیا ،بلوں کو نذر آتش کیا جانے لگا ،سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ڈیوٹی پر جانے سے گھبرانے لگے ،سرکاری دفاتر کے باہر پولیس طلب کی جانے لگی ۔کئی شہروں میں بلوں کے ہوشربا اضافہ کیخلاف شٹر ڈاﺅن احتجاج سمیت جلوس نکالے جانے کے اعلانات کیے جانے لگے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کے چھوڑے پانی سے تباہی درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گئے