flood

بھارت کے چھوڑے پانی سے تباہی درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گئے

بہاولپور (نمائندہ خصوصی ) بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں چھوڑا گیا پانی کا ریلا گنڈاسنگھ میں داخل ہوگیا ، اگلے 10 سے 12 گھنٹے میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نگران وزیراعظم کی ہارورڈ یونیورسٹی طلبا سے گفتگو،امریکہ کے ساتھ ہر معاملے پر اتفاق ضروری نہیں ،کاکڑ
”پاکستان ٹائم“کے مطابق دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے،ہیڈ ورکس اسلام پر پانی کی آمد ایک لاکھ سے زائد کیوسک ہے جس کے باعث ہزاروں ایکڑ فصلیں و نشیبی بستیاں زیر آب آگئیں اور درجنوں دیہات ڈوب گئے ہیں۔منچن آباد کی حدود میں رتیکا پتن کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلابی پانی نے علاقہ میں تباہی مچا دی، 85 سے زائد آبادیوں میں پانی داخل ہونے سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔تیز بہاو کے باعث پانی گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اکبر ماڑی نہال میں داخل،تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں ۔محکمہ آبپاشی کے مطابق بہاولپور کی 3 تحصیلوں میں دریائے ستلج کے سیلابی ریلے سے متعدد بند بہہ گئے جبکہ ہیڈ میلسی سائفن پر پانی کی سطح ایک لاکھ 24 ہزارکیوسک ہو گئی جس کے باعث متعدد دیہات ڈوب گئے۔پاک فوج کی بہاولپور ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپس، ریسکیو آپریشن اور فری راشن کی تقسیم جاری ہے۔لودھراں،بورےوالا اور ہیڈ سلیمانکی میں متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے،سیلاب کےدوران وبائی امراض سے بچانے کیلئے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں