لاہور ( وقائع نگار) چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیرنے کہا ہے کہ طلبہ کی پڑھائی کے لیے اچھے اساتذہ کا ہونا ضروری ہے، اساتذہ کا تدریسی انداز بہتر کرنے کا واحد آپشن ان کی تربیت ہے۔پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اساتذہ کی باقاعدہ تربیت کے لیے جامع پروگرام ترتیب دیا ہے جس سے اساتذہ کو تدریس کے جدید رجحانات کو اپنانے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں سکالر شپ حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ سامنے آ گیا
یہ بات انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 3 روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ “ایڈوانسنگ ٹیچنگ ایکسی لینس: سٹریٹیجز فار ایفیکٹیو ہائر ایجوکیشن انسٹرکشنز اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ” کے موضوع پر ٹریننگ کا انعقاد انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمنٹل انجینئرنگ میں کیا گیا۔ جس میں سات پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں خدمات انجام دینے والے ساٹھ کے قریب لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز؛ ایمرسن یونیورسٹی ملتان، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، ایم این ایس یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان، نور انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف اوکاڑہ، یونیورسٹی آف پنجاب، لاہور، یونیورسٹی آف واہ، نمل یونیورسٹی میانوالی، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ، لاہور اور یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے ٹریننگ میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے ٹریننگ کے اختتام پر شرکا میں اسناد تقسیم کیں اس موقع پر ڈائر یکٹر ٹریننگ ڈاکٹر آصف منیر بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں خواتین کو سرکاری سکولوں میں پڑھانے کی اجازت مل گئی