آئی فون کا وہ اسمارٹ فون جو 2023 میں سب سے زیادہ فروخت ہوا

آئی فون کا وہ اسمارٹ فون جو 2023 میں سب سے زیادہ فروخت ہوا

کیلیفورنیا (کامرس ڈیسک )دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 14 پرو میکس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی وطن واپسی بارے تازہ خبرآگئی

حکومت پاکستان نے ہر طرح کے موبائل فونز آسان قسطوں پر دینے کی تیاری پکڑلی اور اس سلسلے میںسفارشات طلب کر لی گئی ہیں ۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی نے رواں سال کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز کے بارے میں بتایا ہے۔رپورٹ کے مطابق پہلے چھ ماہ میں ایپل نے آئی فون 14 پرو میکس کے 2 کروڑ 65 لاکھ سے زیادہ یونٹس فروخت کیے۔دوسرے نمبر پر بھی ایپل کا ہی آئی فون 14 پرو ہے جس کے اس عرصے کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔تیسرے نمبر پر دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا ہی آئی فون 14 رہا جس کے ایک کروڑ 65 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔چوتھے پر بھی ایپل کا ہی آئی فون 13 موجود ہے جس کے ایک کروڑ 55 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کے گلیکسی اے 14 کے حصے میں 5 واں نمبر آیا جس کے جنوری سے جون کے دوران ایک کروڑ 24 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں