agitation against bills

مہنگی بجلی نامنظور،شہر شہر احتجاج ،بل نذر آتش ،سڑکیں بلاک

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں مہنگی بجلی اور بلوں پر بھاری ٹیکسز کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ،بجلی بل نذر آتش ،حکومت کیخلاف نعرے بازی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،چشتیاں میں احتجاج کے دوران شہریوں نے بجلی کے بل جلائے ،لاہور روڈ بلاک کر دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ،قادر پورہ کے تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ ،کبیر والا،ٹبہ سلطان اور دنیا پور میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے ،فیصل آباد کے شہری نے بل ادا کرنے کیلئے موٹر سائیکل بیچ دی ،کراچی کے تاجروں نے جمعہ کو تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں : عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں