واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ہوائی کے ماوئی جزیرے کے جنگل میں لگی آگ کے باعث اب تک 385 افراد لاپتہ اور 115 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
(پاکستان ٹائم )کے مطابق ماو¿ پولیس ڈیپارٹمنٹ اور یو ایس فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے بتایا کہ حکام نے 3 ہزار افراد کو ریسکیو کیا ہے تاہم ابھی بھی 385 افراد لاپتہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کینیڈا میں سرحد بند کرنے باوجود پناہ گزینوں میں کمی کے بجائے اضافہ
یاد رہے کہ امریکی ریاست ہوائی کے ماوئی جزیرے کے جنگل میں 8 اگست کو آگ بھڑک اٹھی جس سے 115 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ ریاست ہوائی میں لگنے والی آگ امریکہ کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین قدرتی ا?فت قرار دی گئی تھی۔ جزیرے میں آگ لگنے کے باعث 3 ہزار کے قریب عمارتیں تباہ ہوئیں اور 6 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔