امریکہ کے بھی پاکستان جیسے حالات، سب کچھ درہم برہم ہوگیا

امریکہ کے بھی پاکستان جیسے حالات، سب کچھ درہم برہم ہوگیا

نیووڈا، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست نیووڈا کے بھی پاکستان جیسے حالات ہوگئے ہیں اور شدید بارشوں سے نظام زندگی متاثر ہوگیا، لاس ویگاس میں بارش کے بعد سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ ہزاروں افراد بجلی سے بھی محروم ہیں، پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال ہے اور اوکاڑہ، و بہاولنگر سمیت کئی علاقوں میں ہزاروں لوگ متاثر ہوگئے ہیں، کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں ۔ امریکہ کے نیشنل ویدرسروس نے لاس ویگاس سمیت وسطی کلارک کانٹی کے لیے سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے اورسینکڑوں پروازیں تاخیرکا شکار جبکہمتعدد کو منسوخ کرنا پڑا۔ دوسری جانب صدرجوبائیڈن نے فلوریڈا میں طوفان ایڈالیا سے متاثرہونے والے قصبے کا دورہ کیا اورنقصانات کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں