امریکہ نے پاکستان کو بیرونی قرضوں اور مشکلات سے نکلنے کے لئے مشورہ دے دیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کی اصلاحات پاکستان کو قرض اور بیرونی فنانسنگ کے گھن چکر سے نکلنے میں مدد کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کے بھی پاکستان جیسے حالات،سب کچھ درہم برہم ہو گیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری الزبتھ ہورسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف کی اصلاحات پاکستان کو قرض اور بیرونی فنانسنگ کے گھن چکر سے نکلنے میں مدد کریں گی،یہ مشکل معاشی صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں،امریکہ میں اور پوری دنیا میں یہی صورتحال ہے،ہم پاکستان کی معاشی اصلاحات میں پیشرفت میں مدد کے لیے ہر روز کام کر رہے ہیں جس سے یہ مقابلے کے لیے مزید اہل اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے بہتر طور پر تیار ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کے باعث جرائم میں اضافہ،امریکی سٹورز پر چاکلیٹ کو بھی تالے لگ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں