لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا میں بارشوں کے باعث ایشیا کپ کے میچ متاثر ہونے کا خطرہ ،پی سی بی کی کچھ میچ پاکستان میں کرانے کی پیشکش۔
نجی ٹی وی کے مطابق کولمبو میں آئیندہ ہفتے شدید بارشوں کا امکان بتایا گیا ہے ،ذکا اشرف نے میچز پاکستان میں کرانے کی پیشکش کر دی اور کہا کہ بڑا ٹورنامنٹ ہے اس لیے میچز متاثر نہیں ہونے چاہئیں ،بھارت کے میچ دبئی اور دیگر میچز پاکستان منتقل کیے جائیں ۔ایشین کرکٹ کونسل اس حوالے سے 36گھنٹوں میں فیصلہ کر لے گی ۔
یہ بھی پڑھیں :بھارتی کرکٹ بورڈ کا4رکنی وفد 2 روزہ دورے پرلاہور پہنچ گیا