لاہور (وقائع نگار) سابق وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر فیاض الحسن چوہان بھی چپ نہ رہ سکے اور اس پیشکش کو صدی کا سب سے بڑا لطیفہ قرار دیدیا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنمافیاض الحسن چوہان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش صدی کا سب سے بڑا لطیفہ ہے،فیاض چوہان نے ردِ عمل میں یہ شعر دہرایا کہ ’’کی اس نے میرے قتل کے بعد جفا سے توبہ…ہائے اس زودِ پشیماں کا پشیماں ہونا۔۔!!‘‘ رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی مذاکرات کی دعوت دیتے۔
![عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر فیاض الحسن چوہان بھی چپ نہ رہ سکے](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/09/z14-2-940x480.jpg)