tareen

دنیا بھر میں چینی مہنگی ہے،کوئی مجھ پر انگلی نہیں اٹھا سکتا،ترین

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میر ا چینی کا کاروبار ہے ،کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ،دنیا بھر میں اس وقت چینی مہنگی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ گزشتہ سال گنے کی قیمت 300روپے تھی ،آئیندہ سال 400روپے ہو گی ،گنے کی کاشت کا علاقہ کم ہو چکا ہے جس کے باعث کاشت میں کمی ہوئی ہے ،آئیندہ سال 10لاکھ ٹن چینی کم ہونے کا خدشہ ہے ،ملک میں اداروں کے درمیان کوئی ٹکراﺅ نہیں ہے ،تحریک انصاف کسی اور طرف چلی گئی ،ہم آج بھی پی ٹی آئی کی اصل سوچ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : نیب ترامیم پر فیصلہ محفوظ ،مختصر اور سویٹ فیصلہ دینگے ،چیف جسٹس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں