ایران میں سعودی سفیر کا دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور رابطوں میں تیزی لانے پر اتفاق

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں سعودی سفیر نے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کو مذید مضبوط بنانے،رابطوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یاسین ملک کی زندگی بچانے کیلئے شہزادہ محمد بن سلمان سے مداخلت کی اپیل
سعودی سفیر عبداللہ بن سعود العنیزی نے ایران کے دارالحکومت تہران پہنچنے پر کہا کہ سعودی قیادت کی ہدایات میں مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور رابطے اور ملاقاتوں کو تیز کرنے اور انہیں وسیع تر افق کی طرف لے جانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران ہمسایہ ملک ہے اور اس کے پاس بہت سے اقتصادی اجزا، قدرتی وسائل اور فوائد ہیں جو ترقی اور خوشحالی کے پہلوں کو بڑھانے میں معاون ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام اور سلامتی دونوں ممالک اور دو برادر عوام کے مشترکہ فائدے کے لیے ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے شروع کیا گیا مملکت کا ویژن 2030 ایک روڈ میپ کی نمائندگی کرتا ہے جو تعاون کے ان تمام پہلووں کی عکاسی کرتا ہے جن پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران سے خطرہ،مشرق وسطی میں فوج موجود رہے گی،امریکہ کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں