ٹوکیو(فارن ڈیسک)رواں سال اپریل میں مغربی جاپان میں ایک الیکشن تقریب کے دوران وزیر اعظم فومیو کیشیداپر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کرنے کے الزام میں استغاثہ نے ملزم کو سزا کے لیے ذہنی طور پر فٹ قرار دیدیا اور اس پر فرد جرم عائد کر دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کیمورا پر استغاثہ کی طرف سیفرد جرم جمعہ کو ختم ہونے والی تین ماہ کی نفسیاتی تشخیص کے بعد عائد کی گئی جس پر الزام ہے کہ اس نے فومیوکیشیدا کی طرف اس وقت دھماکہ خیز مواد پھینکا تھا تاہم حملے میں کیشیدا کو کوئی چوٹ نہیں پہنچی تھی لیکن ایک پولیس اہلکار سمیت دو افرادمعمولی زخمی ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سی آئی ایف ٹی آئی ایس 2023،چینی مارکیٹ میں سمارٹ سپورٹس کا رجحان