لاہور (کلچرل رپورٹر )پاکستان ٹائم معاشی مسائل اوربیماری کا شکار فنکار جانو بابا کی آواز بن گیا ،مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر اور کلچرل ونگ پنجاب کے صدر طاہر انجم جانو بابا کے گھر عیادت کو پہنچ گئے۔
3روز قبل پاکستان ٹائم کی میڈیا ٹیم نے لاکھوں لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرنے والے جانو بابا کے دکھ کو عوام تک پہنچانے میں ان کی مدد کی ،جانو بابا نے پاکستان ٹائم کو خود پر بیتنے والی پریشانیوں کی روداد سنائی ،ان کی آنکھوں کی نمی ہی ان کا حال بیان کرنے کیلئے کافی تھی ۔مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر اور کلچرل ونگ پنجاب کے صدر طاہر انجم جانو بابا کے گھر عیادت کیلئے پہنچ گئے سیف الملوک کھوکھر اور طاہر انجم نے جانو بابا کی عیادت اور مالی مدد بھی کی، طاہر انجم نے کہا کہ آپ کی بیماری سے متعلق لیگی قائد کو آگاہ کروں گا۔ سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ فنکارکسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں،لیگی قیادت پاکستان کے فنکاروں کو سفیر کی حیثیت دیتی ہے۔ سیف الملوک کھوکھر نے جانو بابا کو بہترین علاج اور امداد کی یقین دہانی کرائی جس پر جانو بابا نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔
یہ بھی دیکھیں : سب کو ہنسانے والے جانو بابا کا دکھ