آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے ذریعے انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے 2 لاکھ 16 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے ذریعے انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے 2 لاکھ 16 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

لاہور (وقائع نگار)پنجاب کے 750 سے زائد سرکاری کالجوں میں آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے تحت درخواستوں کی آن لائن وصولی جاری ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق آن لائن سسٹم پنجاب آئی ٹی بورڈ نے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کیلئے وضع کیا ہے۔اب تک انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے پورٹل کے ذریعے 2 لاکھ 16 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ایف اے کیلئے 79 ہزار، آئی سی ایس کیلئے 72 ہزار ، پری میڈیکل کیلئے 42 ہزار طلبا نے اپلائی کیا ہے۔جبکہ پری انجینئرنگ کیلئے10 ہزار، آئی کام کیلئے 9 ہزار زائد طلباءنے درخواستیں دی ہیں۔ سسٹم کے تحت طلباءاپنے شہرمیں رہتے ہوئے پنجاب میں کسی بھی جگہ سے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں داخلے کیلئے آن لائن درخواستیں ocas.punjab.gov.pk پر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔طلباء پورٹل سے سرکاری کالجز کے پراسپیکٹس بھی مفت ڈاو¿ن لوڈ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بڑے یورپی ملک نے پاکستانی طلبا کیلئے سکالرشپس کا اعلان کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں